Monday, May 6, 2024

جرمنی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی

جرمنی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
December 16, 2020

برلن (92 نیوز) جرمنی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی، خبر ایجنسی کے مطابق اسپتالوں میں تشویش ناک حالت والے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسپتالوں میں تشویش ناک حالت والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر کرسٹائن کلیبر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مزید بستر نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے مریضوں کے ساتھ  دوسرے مریضوں کا بھی علاج کر رہے ہیں۔ اگر ہم اپنی تمام صلاحتیں کورونا کے مریضوں کیلئے مخصوص کر دیں گے تو دوسروں کے لیے جگہ نہیں بچے گی۔

 ہماری آبادی کی صحت کی بنیادی سہولیات خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ جرمنی میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آج سے لاک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔