Sunday, May 12, 2024

جرمنی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز، 24 گھنٹوں میں 351 افراد ہلاک

جرمنی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز، 24 گھنٹوں میں 351 افراد ہلاک
November 25, 2021 ویب ڈیسک

برلن (92 نیوز) جرمنی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، 24 گھنٹوں میں 351 افراد کورونا کے باعث دم توڑ گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق جرمن حکومت نے کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی میں عالمی وباء کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ ایک سو انیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب کئی یورپی ممالک میں یومیہ کیسز کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی، سلواکیہ، چیک ری پبلک، نیدرلینڈز اور ہنگری میں ریکارڈ کیسز سامنے آئے۔

چیک ری پبلک میں پہلی بار ایک دن میں 25 ہزار کیسز سامنے آئے، نیدرلینڈ میں 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 700 کیسز، ہنگری میں 12 ہزار637 نئے مریض سامنے آئے۔

خبرایجنسی کے مطابق کرسمس پر اجتماعات وباء کے مزید پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔