Saturday, May 4, 2024

جرمنی میں کرسمس ٹری دور پھینکنے کے مقابلے کا انعقاد

جرمنی میں کرسمس ٹری دور پھینکنے کے مقابلے کا انعقاد
January 8, 2018

برلن ( 92 نیوز ) جرمنی کے قصبے ویڈینتھل میں گذشتہ دنوں کرسمس ٹری اُٹھا کردور پھینکنے کی12ویں سالانہ ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس دلچسپ مقابلے میں مقامی افراد کو اپنے پرانے کرسمس ٹری پر تمام سجاوٹی سامان ہٹا کر لانا ہوتا جسکے بعد انہیں اس درخت کو دور تک پھینکنا ہوتا ہے۔

کرسمس ٹری تھروئنگ ورلڈ چمپئن شپ میں رواں برس مرکزی جرمنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے دیگرکھلاڑیوں کوپچھاڑتے ہوئے جیت لی ۔

نوجوان نے تینوں کیٹیگریز میں اپنا درخت 22 میٹر سے دور پھینک دکھایا۔