Friday, April 19, 2024

جرمنی میں کار اسمبلنگ کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال

جرمنی میں کار اسمبلنگ کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال
December 8, 2015
برلن (ویب ڈیسک) جرمن کارساز ادارے گاڑیوں کی تیاری میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لارہے ہیں کیونکہ وہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی پیداواری صلاحیت میں خاطرخواہ اضافے کے خواہشمند ہیں۔ مشہور جرمن کارساز ادارہ فولکس واگن اپنے لاجسٹک ورکرز کو تھری ڈی یا سہ جہتی چشمے مہیا کر چکا ہے جبکہ ڈائیملر ہیڈز اپ ڈسپلے کا استعمال کر رہا ہے۔ ورچوئل ریالیٹی اب کئی شعبوں میں استعمال کی جا رہی ہے۔ اس طریقے سے کار کی پروڈکشن کا پورا عمل ماضی کے مقابلے میں نہایت آسان ہو گیا ہے۔ ورچوئل ریالیٹی کی مدد سے کاروں کی تیاری ورکرز کو اسمبلنگ کے مرحلے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ فولکس ویگن کے ملازمین کار سازی کے دوران جو چشمے پہنے ہوتے ہیں ان میں ہاتھ میں پرزہ لیتے ہی اس سے متعلق معلومات ظاہر ہو جاتی ہیں جبکہ ان چشموں میں موجود کیمرے میں بارکوڈ اسکینر میں شامل ہوتا ہے۔ فولکس ویگن نے اپنے کار ساز کارخانوں میں اس چشمے کا استعمال آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا ہے۔ اگر یہ ورکر پرزے کو درست جگہ پر نہ لگائیں تو چشمے پر ہی انہیں سرخ بتی دکھائی دینے لگتی ہے اور اس تمام عرصے میں ان ورکرز کے دونوں ہاتھ فری ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ورچوئل ریلیٹی کا کارسازی میں استعمال وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھے گا۔