Sunday, September 8, 2024

جرمنی میں ڈائنا سارز کی نایاب نسل کے پنجوں کے نشانات دریافت، نشانات چودہ کروڑ پچاس لاکھ سال پرانے ہیں: سائنسدان

جرمنی میں ڈائنا سارز کی نایاب نسل کے پنجوں کے نشانات دریافت، نشانات چودہ کروڑ پچاس لاکھ سال پرانے ہیں: سائنسدان
August 25, 2015
جرمنی (ویب ڈیسک) جرمن سائنسدانوں نے نایاب نسل کے ڈائنا سارز کے پنجوں کے نشانات دریافت کر لیے ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ نشان ساڑھے چودہ کروڑ سال پرانے ہیں۔ جرمن سائنسدانوں نے ہینوور کے قریب رہبرگ لوکم کے علاقے میں ڈائناسار کے پنجوں کے نوے نشانات دریافت کیے ہیں اور ڈائنا سار کے ہر قدم میں پچاس میٹر کا فاصلہ ہے۔ پنجے کا سائز ایک اعشاریہ دو میٹر ہے۔ سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دریافت ہونے والے پنجوں کے نشانات لمبی گردن اور دم والے ڈائناسار کی نسل کے ہیں جو جسامت میں بہت بڑے تھے اور اس نسل کے ڈائناسار کا ابھی تک کوئی ڈھانچہ دریافت نہیں ہوا۔ ڈائناسار کے پنجوں کے ملنے والے نشانات کافی گہرے بھی ہیں جو چالیس سینٹی میٹر تک زمین میں گڑھے ہوئے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان ڈائناسارز کا وزن تیس ٹن سے زائد ہو گا۔ پنجوں کے نشانات کی دریافت سے ڈائناسارز سے متعلق تحقیق میں بہت مدد ملے گی۔