Saturday, May 18, 2024

جرمنی میں مسلمانوں اور مساجد پر حملوں کا منصوبہ ناکام، چار انتہاپسند گرفتار

جرمنی میں مسلمانوں اور مساجد پر حملوں کا منصوبہ ناکام، چار انتہاپسند گرفتار
May 6, 2015
برلن (ویب ڈیسک) جرمنی کے فیڈرل پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ مسلمانوں اور مساجد پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ کی خاتون سمیت چار افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ جرمن پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں انتہاپسند گروپ کے ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے۔ ان چھاپوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا جو مساجد اور سیاسی پناہ کے خواہشمند مسلمانوں پر حملوں کا ارادہ رکھتے تھے، چھاپے سیکسونی اور دیگر چار ریاستوں میں مارے گئے۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ اولڈ سکول سوسائٹی نام کا گروپ سیاسی پناہ کے خواہشمند مسلمانوں، مسلم رہنماﺅں اور مساجد پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ گرفتار افراد سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔