Friday, March 29, 2024

جرمنی میں شیشہ بار میں فائرنگ،8 افراد ہلاک

جرمنی میں شیشہ بار میں فائرنگ،8 افراد ہلاک
February 20, 2020
برلن ( 92 نیوز) جرمنی کے قصبے ہناؤ میں 2 شیشہ بارز میں فائرنگ سے9افراد ہلاک ہو گئے، مبینہ حملہ آور کی لاش اس کے گھر سے برآمد کر لی گئی ہے۔ فرینکفرٹ کے مشرقی قصبہ ہناؤ میں مسلح شخص نے پہلے ایک شیشہ بار پر حملہ کر کے 3 افراد کو ہلاک کیا اور پھر دوسری بار کا رخ کیا اور وہاں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے،جن میں سے اکثر کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،وقوعہ کے چند گھنٹے بعد مبینہ حملہ آور کی لاش اس کے گھر سے برآمد کر لی گئی، جبکہ سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کی گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔