Thursday, March 28, 2024

جرمنی میں جی سیون سربراہ اجلاس، ہزاروں شہری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا سرمایہ کاری پارٹنرشپ معاہدہ ترک کرنیکا مطالبہ

جرمنی میں جی سیون سربراہ اجلاس، ہزاروں شہری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا سرمایہ کاری پارٹنرشپ معاہدہ ترک کرنیکا مطالبہ
June 5, 2015
میونخ (ویب ڈیسک) جرمنی میں جی سیون سربراہ اجلاس اتوار سے شروع ہو رہا ہے جس کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ جی سیون ممالک میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، انگلینڈ اور امریکا شامل ہیں۔ میونخ کے تیس ہزار سے زائد شہری احتجاجاً سڑکوں پر آ گئے ان کا مطالبہ ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی وسرمایہ کاری میں شراکت ختم کی جائے۔ مظاہرین نے  پلے کارڈز، پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سربراہی اجلاس کو روکنے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے دوران حالات پر قابو پانے کیلئے سترہ ہزار کے قریب پولیس افسروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ حکام نے مظاہرے کے دوران جھڑپوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا تاہم مظاہرے پرامن رہے۔