Thursday, March 28, 2024

جرمنی میں بھی کرسمس کی رونقیں اپنے عروج پر پہنچ گئیں

جرمنی میں بھی کرسمس کی رونقیں اپنے عروج پر پہنچ گئیں
December 22, 2018
برلن (92 نیوز) دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی کرسمس کی رونقیں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔ دارالحکومت برلن کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد تحائف خریدنے کیلئے مارکیٹوں کا رخ کر رہی ہے۔ مسیحوں کے مذہبی تہوار کرسمس کی آمد میں بس چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور دنیا کی طرح   جرمن دارالحکومت برلن میں بھی اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس طرف نگاہ اٹھاو دلہن کی طرح سجے بازار آپ کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ نہ صرف اندورن ملک بلکہ بیرون ملک سے آئے سیاحوں کے لئے شہر بھر میں چھوٹی بڑی کرسمس مارکیٹس لگائی گئی ہیں جہاں خوبصورت تحفے تحائف کی دکانیں بھری پڑی ہیں جن میں چاکلیٹس، پرفیومز، ہینڈ میڈ چیزیں اور گفٹ ہیمپرز شامل ہیں ۔ ہر عمر کے بچوں اور بڑوں کی تفریح کے لئے ہلکی پھلکی رائیڈز سے لیکر خطرناک ایڈوینچر رائیڈز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ برلن کی شاہراہوں پر جگہ جگہ کرسمس ٹری لگائے گئے ہیں جبکہ معروف مقامات جن میں کرفسٹرڈام، انٹرڈین لنڈن اور فریڈرش اسٹریٹس  سمیت شامل ہیں  کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جنہیں دیکھ کر طلسماتی دنیا کا گمان ہوتا ہے ۔ شہر کی یہ سج دھج نئے سال کے آغاز تک رہے گی اور کرسمس مارکیٹس 23 دسمبر کی شام تک ختم کر دی جائیں گیں۔