Thursday, April 18, 2024

جرمنی میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

جرمنی میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
October 9, 2019
برلن (92 نیوز) جرمنی میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ جرمن فضائیہ کے مطابق حادثہ جرمنی کے مغربی علاقے میں پیش آیا، تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ حکام نےعلاقے کے بڑے حصے کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں۔ رواں سال جون میں بھی جرمن فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکر کر تباہ ہوگئے تھے۔ حادثے میں ایک پائلٹ  ہلاک جبکہ دوسرا باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔