Friday, April 26, 2024

جرمنی میں اسلامی اداروں کا مسجد ٹیکس لگانے پر غور

جرمنی میں اسلامی اداروں کا مسجد ٹیکس لگانے پر غور
May 13, 2019
برلن ( 92 نیوز) جرمنی میں اسلامی اداروں نے غیرملکی عطیات پرانحصار کم کرنےکیلئے ’’مسجدٹیکس‘‘ لگانے پرغور شروع کر دیا ہے ، ملک کی بیشترریاستوں نےاس ٹیکس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ جرمن اخبار ویلٹ اورسونتاگ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پارلیمان میں ایک سوال کےجواب میں بتایا ہےکہ غیر ملکی عطیات روکنے کیلئےیہ ٹیکس ایک ممکنہ راستہ ہے۔ اخبارکےمطابق یہ ٹیکس جرمنی کی مسیحی برادری پرعائد کردہ ’’چرچ ٹیکس‘‘ کےمشابہ ہوگا۔ سولہ ریاستوں میں سے بیشتر نے اصولی طور پر اس کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی میں مساجد کےلیے غیر ملکی رقوم اور عطیات کے حوالے سے خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ ان عطیات کوملک کی  پچاس لاکھ مسلم آبادی پراثرانداز ہونےکاایک ذریعہ خیال کیاجاتاہے۔