Wednesday, April 24, 2024

جرمنی میں 9 ہزار پناہ گزین بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے

جرمنی میں 9 ہزار پناہ گزین بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے
August 31, 2016
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) جرمنی میں نو ہزار پناہ گزین بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ جرمن فیڈرل پولیس نے بھی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جرمن فیڈرل پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے پنا ہ گزین بچوں اور نوجوانوں کی عمر سترہ سال سے کم ہے اور ان میں آٹھ سو سڑسٹھ بچے ایسے ہیں جن کی عمرتیرہ سال سے بھی کم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے بچے اور نوجوان حکام سے رابطے میں تو نہیں لیکن امکان ہے کہ وہ جرمنی میں اپنے والدین اوررشتہ داروں سے ملنے گئے ہیں۔ دوسری صورت میں وہ دوسرے یورپی ممالک چلے گئے ہیں۔ لاپتہ بچوں کے والدین نے ابھی تک حکام کو اصل حقیقت سے آگاہ کیا ہے نہ ان بچوں کے نام بتائے ہیں۔ گزشتہ سال پانچ ہزار آٹھ سو پناہ گزین بچے لاپتہ ہوئے تھے۔ جرمن حکام نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کہیں یہ بچے داعش کے ہتھے نہ چڑھ جائیں۔