Friday, March 29, 2024

جرمنی ،دارالحکومت برلن کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

جرمنی ،دارالحکومت برلن کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
August 25, 2018
برلن ( 92 نیوز) جرمنی کے دارالحکومت برلن کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،،600 سو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ آگ کی زد میں آکر اب تک ہزاروں ایکڑ رقبہ جل کرراکھ  ہوگیا ہے ، حکام نے قریبی علاقوں کو بھی خالی کرالیا۔ برلن کےنواحی جنگلات خوفناک آگ کی لپیٹ میں آگئے ،ہزاروں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو گیا جب کہ پانچ سوسے زائد افراد گھر بار چھوڑکر محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے  ہیں ۔ چھ سو کے قریب فائر فائٹرز جمعرات سے لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں مگر تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جرمنی کے وزیراعظم  کے مطابق فی الحال اس آتشزدگی کی وجوہات واضح نہیں ہیں ، ان کا کہناہےکہ آگ پر کافی حد تک قابو پالیاگیاہے۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کاکہناہےکہ جنگلات میں دفن دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونیوالا بارودی مواد اس آگ کو مزید بھڑکا رہا ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ  آگ کو بجھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں لیکن لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ان سے جو بن پایا کریں گے۔