Friday, March 29, 2024

جرمنی ، بھارتی جوڑے پر سکھوں ، کشمیریوں کی جاسوسی کا الزام ‏

جرمنی ، بھارتی جوڑے پر سکھوں ، کشمیریوں کی جاسوسی کا الزام ‏
April 10, 2019

جرمنی ( 92 نیوز ) جرمنی میں ایک بھارتی جوڑے پرسکھوں اورکشمیریوں کی جاسوسی کے الزام میں  فرد جرم عائد کردی گئی ۔

پچاس سالہ منموہن ایس اور اُس  کی اہلیہ کنول جیت پر الزام ہے کہ انہوں نے جرمنی میں بھارت مخالف سکھوں اور کشمیری حریت رہنما کے بارے ميں معلومات بھارتی خفیہ ادارے کو پہنچائیں۔

رپورٹس کے مطابق  منموہن یہ کام جنوری 2015 سے کر رہا تھا جبکہ جولائی  2017 میں  کنول نے بھی جاسوسی شروع کر دی تھی۔

اس کام کے عوض انہیں جرمنی  میں موجود ایک ایجنٹ کی جانب سے سات ہزار دو سو یورو دیے گئے۔