Tuesday, April 30, 2024

جرمنی اور سوشل میڈیا ویب سائٹس میں نفرت انگیز مواد ہٹانے کا معاہدہ

جرمنی اور سوشل میڈیا ویب سائٹس میں نفرت انگیز مواد ہٹانے کا معاہدہ
December 17, 2015
برلن (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر جرمنی سے ایک معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت یہ تینوں کمپنیاں اپنی ویب سائٹوں پر شائع کیا جانے والا نفرت انگیز مواد 24 گھنٹے میں ہٹانے کی پابند ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب جرمنی میں آن لائن نسل پرستی میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ جرمن وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز مواد کے بارے میں شکایات کا جائزہ تین کمپنیوں میں خصوصی ماہر ٹیمیں لیں گی جس سے ایسی پوسٹس کو رپورٹ کرنا آسان ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اظہار کی آزادی کی حد پار ہو، جب جرم کی ترویج کی جائے یا لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کی بات ہو تو اس قسم کے مواد کو انٹرنیٹ سے حذف کیا جانا چاہیے۔