Friday, May 3, 2024

جرمنی: انجیلا مرکل کی جماعت ریاستی انتخابات ہار گئی

جرمنی: انجیلا مرکل کی جماعت ریاستی انتخابات ہار گئی
September 19, 2016
برلن (ویب ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی پارٹی کرسچن ڈیمو کریٹک یونین برلن میں بھی ہار گئی۔ ریاستی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹس سب سے آگے رہے جبکہ مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی اسمبلی میں پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین برلن کے ریاستی انتخابات میں بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔ سوشل ڈیموکریٹس سب سے آگے رہے جبکہ مہاجرین مخالف اے ایف ڈی بھی اسمبلی میں پہنچ گئی ہے۔ جرمن چانسلر کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیمو کریٹ یونین کو اٹھارہ فیصد ووٹ ملے۔ اے ایف ڈی نے ساڑھے بارہ فیصدو ووٹ حاصل کیے۔ ریاست کی حکمران جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اس بار بھی میدان مارنے میں کامیاب رہی اور تئیس فیصد ووٹ حاصل کیے۔