Friday, September 20, 2024

جرمن کارریلی، اوٹ ٹانک نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

جرمن کارریلی، اوٹ ٹانک نے سب کو پیچھے چھوڑدیا
August 16, 2018
برلن ( 92 نیوز) جرمن کار ریلی  کا دلچسپ ایونٹ جاری ہے ،ڈرائیورز شاندار پرفارمنس سے خوب رنگ جما رہے ہیں ،اسٹونیا کے اوٹ ٹانک نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا  ۔ فن لینڈ کے جیری لاٹوالہ نے دوسری ،فرنچ ڈرائیور سبسٹن  اوگیئر  نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سنسنی اور ایکشن سے بھرپور  جرمن کارریلی  میں  دنیا بھر سے ماہر ڈرائیورز شریک ہوئے ، شرکا نے  ٹائٹل جیتنے کے لیے سرڈھر کی بازی لگا دی ۔ اسٹونیا کے اوٹ ٹانک نے کما ل مہارت  دکھائی  اور سب سے پہلے فنش لائن  عبور کر کے برتری حاصل کرلی ۔ فن لینڈ کے جیری لاٹوالہ نے دوسری ،فرنچ ڈرائیور سبسٹن  اوگیئر کے حصے میں تیسری پوزیشن آئی ۔