Friday, April 26, 2024

جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ نے سپین گراں پری ریس جیت لی، فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن سترہ پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے

جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ نے سپین گراں پری ریس جیت لی، فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن سترہ پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے
May 11, 2015
میڈرڈ (ویب ڈیسک) جرمنی کے نیکو روزبرگ نے سپین گراں پری ریس جیت لی ہے۔ یہ جرمن ڈرائیور کی سیزن کی پہلی کامیابی ہے۔ نیکو روز برگ نے سپین گراں پری میں کامیابی کے ساتھ ہی برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن کیخلاف سات پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ لوئس ہملٹن نے سترہ پوائنٹس کے فرق سے ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہملٹن نے گزشتہ چار گراں پری میں سے تین میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ برطانوی ڈرائیور نے سپین گراں پری میں پول پوزیشن بھی کھو دی تھی تاہم وہ اب بھی بیس پوائنٹس کے فرق کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ہملٹن کے ایک سو گیارہ اور روزبرگ کے اکیانوے پوائنٹس ہیں جبکہ ابھی سیزن کی چودہ ریس باقی ہیں۔