Friday, March 29, 2024

جرمن چانسلر کی مسلم تارکین وطن کوقبول نہ کرنیوالے ممالک پر کڑی تنقید

جرمن چانسلر کی مسلم تارکین وطن کوقبول نہ کرنیوالے ممالک پر کڑی تنقید
August 29, 2016
برلن (ویب ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے مسلم مہاجرین پر پابندی مسترد کر دی۔ انجیلا میرکل کی مسلمان تارکین وطن کو قبول نہ کرنے والے ممالک پر کڑی تنقید۔ کہتی ہیں یورپی یونین کے ہر رکن ملک کو اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مہاجرین کی آبادکاری کے معاملے پر جلد کوئی معاہدہ طے کر لیں گے۔ مذہب کی بنیاد پر مہاجرین کے راستے بند کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان تارکین وطن کو پناہ دینے کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری ہے۔ یہ تجویز دی گئی ہے کہ یورپ پہنچنے والے تمام مہاجرین کو کسی ایک فارمولے کے تحت اٹھائیس رکن ممالک میں آباد کیا جائے۔ اس فارمولے کی مخالفت کرنے والے یورپی ملکوں کے گروپ کے سربراہ ہنگری کے وزیراعظم ہیں۔