Friday, March 29, 2024

جرمن چانسلر کاوزیراعظم پاکستان کو ٹیلیفون ،دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور

جرمن چانسلر کاوزیراعظم پاکستان کو ٹیلیفون ،دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور
October 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے وزیراعظم عمران  خان کو ٹیلی فون کیا ، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیا ۔ جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے وزیراعظم عمران  خان کو ٹیلی فون کیا اور وزارت عظمیٰ کا منصب  سنبھالنے پر مبارکباد دی ، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے جرمن چانسلر سے کہا کہ  یورپ میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، امید ہے آنے والے دنوں میں پاک جرمنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اینجلا مرکل نے دورہ جرمنی کی دعوت دی جسے وزیر اعظم عمران خان نے قبول کرلیا۔