Friday, March 29, 2024

جرمن چانسلر مرکل مسلسل نویں برس بااثر ترین خاتون

جرمن چانسلر مرکل مسلسل نویں برس بااثر ترین خاتون
December 16, 2019
نیویارک(ویب ڈیسک ) ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے رواں برس دنیا کی 10 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکیل مسلسل نویں برس بھی دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار پائی ہیں۔ فہرست میں کوئی ایشیائی خاتون شامل نہیں ، دی ورلڈ انڈیکس کے مطابق فرانسیسی سیاست دان اور وکیل کرسٹین لیگارڈفہرست میں دوسرے ،امریکی سیاستدان اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن نینسی پلوسی تیسرے ،جرمن سیاستدان اور صدر یورپئین کمیشن یورسیولا وون ڈیر لین چوتھے اورجنرل موٹرز کمپنی کی چیئرپرسن اور سی ای اومیری بارا پانچویں نمبر پر ہیں۔ بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا این گیٹس کا فہرست میں چھٹا، کامیاب امریکی بزنس وومن ایبی گیل جانسن کا ساتواں،سپین کی بینکراینا پیٹریشیا بوٹن کا آٹھواں،آئی بی ایم کی صدر، چیئرپرسن اور سی ای او گینی رو میٹی کا نواں اور لاک ہیڈ مارٹن کمپنی کی چیئروومن، سربراہ اور چیف ایگزیکٹیو ورلڈ اکنامک فورم کا دسواں نمبر ہے ۔