Sunday, September 8, 2024

جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے طیارے کی کولون میں ہنگامی لینڈنگ

جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے طیارے کی کولون میں ہنگامی لینڈنگ
November 30, 2018
برلن (92 نیوز) جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے طیارے کی کولون میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ حکام کے مطابق واقعہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی فلائٹ اے تھری فور زیرو میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل  اور ان کے وفد کو لیکر ارجنٹائن جارہی تھی کہ کولون میں اسے تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ جرمن چانسلر جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت کیلئے ارجنٹائن جارہی تھیں۔ حادثے کے سبب  روانگی میں تاخیر کی وجہ سے جرمن چانسلر اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔ حکام کے مطابق برلن سے اڑان بھرتے ہی طیارے کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے کولون بون ائیرپورٹ پر اتارنا پڑا۔ حادثے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔