Sunday, May 19, 2024

جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی جماعت کو ریاستی انتخابات میں مشکل

جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی جماعت کو ریاستی انتخابات میں مشکل
October 16, 2017

برلن (92 نیوز) جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی پارٹی کو ریاست لوئر سیکسنی کے انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔
اینگلا مرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی پینتیس فیصد ووٹ لے سکی۔ انکی مد مقابل جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو سینتیس اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ ملے۔ گرین پارٹی کوآٹھ اعشاریہ پانچ فیصداور ایف ڈی پی کو سات فیصد ووٹ ملے۔ اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی بھی پانچ فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ان نتائج سے مرکز میں حکومت بنانے کیلئے چانسلر اینگلا مرکل کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔