Friday, May 3, 2024

جرمن چانسلر انجیلا مرکل دنیا کی سو بااثر خواتین میں سرفہرست، سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن دوسرے نمبر پر براجمان

جرمن چانسلر انجیلا مرکل دنیا کی سو بااثر خواتین میں سرفہرست، سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن دوسرے نمبر پر براجمان
May 27, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو دنیا کی بااثر ترین خاتون قرار دیدیا گیا۔ امریکی عہدہ صدارت کی امیدوار ہلیری کلنٹن دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہو از ہو کی سالانہ رینکنگ کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو دنیا کی سو بااثر ترین خواتین میں سرفہرست ہیں۔ تیسرے نمبر پر بل گیٹس کی اہلیہ ملنڈا گیٹس ہیں۔ امریکہ کی جینٹ ییلن چوتھے جبکہ میری بارا پانچویں بااثر ترین خاتون قرار پائی ہیں۔ ٹاپ ٹین میں آئی ایم ایف کی کرسٹینا لیگارڈ، برازیل کی صدر ڈلما روسف، فیس بک کی سی ای او شیرل سینڈ برگ، یو ٹیوب کی سی ای او سوسن ووجسکی اور امریکہ کی خاتون اول مشعل اوباما شامل ہیں۔ اوپرا ونفرے، بوئنس، صوفیا ورگیرا اور ٹیلر سوئفٹ بھی بااثر خواتین میں شامل ہیں