Thursday, April 18, 2024

جرمن ٹینس سٹار اینلیک کربر یو ایس اوپن کی نئی ملکہ بن گئیں

جرمن ٹینس سٹار اینلیک کربر یو ایس اوپن کی نئی ملکہ بن گئیں
September 11, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) جرمن ٹینس سٹار اینلیک کربر نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق کربر نے کیرولینا کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر یو ایس اوپن کا ٹائٹل سر پر سجا لیا۔ انہوں نے فائنل مقابلہ چھ تین، چار چھ اور چھ چار سے جیتا۔ کربر جرمنی کو یو ایس اوپن کا اعزاز دلانے والی دوسری کھلاڑی ہیں۔ قبل ازیں 1996ءمیں سٹیفی گراف نے یو ایس اوپن جیتا تھا۔ فائنل میں کربر کی حریف کیرولینا پلسکووا نے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ فتح کے بعد کربر نے کہا کہ آج ان کے تمام خواب سچ ثابت ہو گئے۔ یہ ناقابل یقین ہے کہ وہ اپنی دوسری گرینڈ سلام ٹرافی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ واضح رہے کہ کربر نے رواں سال تین گرینڈ سلام جیتے ہیں۔