Sunday, September 8, 2024

جرمن ونگز کے تباہ ہونیوالے مسافر طیارے کی تفتیشی رپورٹ جاری

جرمن ونگز کے تباہ ہونیوالے مسافر طیارے کی تفتیشی رپورٹ جاری
March 13, 2016
برلن(ویب ڈیسک)فرانسیسی تفتیش کاروں  کاکہناہے کہ گزشتہ برس جرمن ونگزکے مسافرطیارے کودانستہ طورپرتباہ کرنےوالے معاون پائلٹ کوڈاکٹرنے ذہنی دباؤکے باعث اسپتال میں علاج کرانے کی تجویز دی تھی تفتیش کاروں نے رپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق فرانسیسی تفتیش کاروں نے جرمن ونگزکے معاون پائلٹ  آندریاس لوبٹس کی جانب سے مسافرطیارے کوتباہ کرنے سے متعلق حتمی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ لوبٹس کوایک نجی ڈاکٹرنےذہنی دباؤ اورڈپریشن کی وجہ سے اسپتال میں علاج کرانے کی تجویز دی تھی جبکہ نہ پائلٹ نے اورنہ ہی اس کے ڈاکٹرزنے ایوی ایشن حکام کولوبٹس کی بیماری سے متعلق آگاہ کیا۔ تفتيشی ادارے بی ای اے نے يورپی حکام پر زور دیا ہے کہ پائلٹوں کی صحت بالخصوص ذہنی امراض کی صورت ميں ان کی زيادہ نگرانی کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس چوبيس مارچ  کو اسپین سے جرمنی جاتے ہوئےجرمن ونگزکے معاون پائلٹ نے طیارے کوجان بوجھ کرتباہ کردیاتھا۔ واقعہ میں طیارے میں سوارتمام ڈیڑھ سوافراد جاں بحق ہو گئے تھے۔