Thursday, March 28, 2024

جرمن نیوی کے جہاز ایف جی ایس بائیرن کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

جرمن نیوی کے جہاز ایف جی ایس بائیرن کا کراچی بندرگاہ کا دورہ
September 13, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) جرمن نیوی کے جہاز ایف جی ایس بائیرن نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے مابین ستر سالہ دوستانہ تعلقات کی تجدید تھا۔

ترجمان بحریہ کے مطابق چار روزہ دورے کے ہاربر فیز میں متعدد ملاقاتیں، پیشہ ورانہ مذاکرات، مختلف مقامات کے دورے شامل تھے۔ جرمن جہاز کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

دورے کے سی فیز میں دونوں بحری افواج کے مابین ایک مشترکہ مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔ حال ہی میں پی این ایس ذوالفقار نے بھی جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ کیا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جرمن نیوی جہاز کے دورے کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کی تجدید کرنا تھا۔ پاکستان اور جرمنی کی بحری افواج محفوظ میری ٹائم ماحول یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کاوشوں میں مصروف عمل ہیں۔