Friday, April 19, 2024

جرمن طیارے کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر مل گیا  

جرمن طیارے کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر مل گیا   
March 26, 2015
بارسلونا(ویب ڈیسک)جرمن ونگز ائیر لائنزکے تباہ ہونے والے طیارے کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر مل گیا۔ جہاز کے کپتان نے کاک پٹ چھوڑا تو کاک پٹ کا دروازہ بند ہو گیا۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ معاون پائلٹ نے جان بوجھ کر طیارہ گرا کر تباہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن ونگز کا طیارہ ڈسل ڈورف سے بارسلونا جاتے ہوئے فرانس کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ فرانس کے پبلک پراسیکیوٹر برائس روبن نے  کہا ہے کہ طیارے کی تباہی میں جر منی سے تعلق رکھنے والا  معاون پائلٹ انڈریاس لوبٹز ہی ملوث ہے۔ اس نے کاک کا دروازہ بند کر کے جہاز کا کنٹرول  سنبھال لیا تھا یہ لیکن واقعہ  دہشت گردی نہیں ہے۔ حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے فرانسیسی فوجی افسر نے کاک پٹ سے ملنے والے وائس ریکارڈر کی آڈیو سننے کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے  معاون پائلٹ  نے طیارہ جان بوجھ کر گرایا۔ کیونکہ طیارے کا پائلٹ جب کاک پٹ سے باہر نکلا تو معاون پائلٹ نے کاک پٹ کا دروازہ بند کر لیا تھا۔ پائلٹ نے کچھ دیر بعد دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہ ملاپھر پائلٹ نے دروازے کو توڑنے کی بھی کوشش کی لیکن  طیارہ صرف دس منٹ بعد ہی پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔