Wednesday, April 24, 2024

جرمن طیارے کو پائلٹ نے خودتباہ کیا،دوسرے بلیک باکس سے تصدیق

جرمن طیارے کو پائلٹ نے خودتباہ کیا،دوسرے بلیک باکس سے تصدیق
April 3, 2015
بارسلونا(ویب ڈٰیسک)فرانس کی امدادی ٹیم نے جرمن طیارے کا دوسرا "بلیک باکس" ڈھونڈ لیا ،طیارے کو پائلٹ نے خود تباہ کیا،بلیک باکس نے شواہد دے دیے۔ جرمن فضائی کمپنی لوفٹ ہانزا کی ذیلی کمپنی جرمن ونگز کا طیارہ ایئر بس اے تین سو بیس جو بارسلونا سے ڈسلڈروف جا رہا تھا، چوبیس مارچ کو جنوب مشرقی فرانس کے دشوار گزار خطے ایلپ میں ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس میں سوار ایک سو پچاس  افراد ہلاک ہو گئے تھے، پہلے"بلیک باکس" سے معلوم ہوا تھا کہ طیارہ معاون پائلٹ جرمن شہری آنڈریاس لوبٹز کی ارادی کارروائی کے باعث تباہ ہوا تھا۔ فرانسیسی امدادی ٹیم کی محنت رنگ لے آئی اور انہوں نے دوسرا بلیک باکس تلاش کر لیا ہے،جس کے مطابق طیارہ کو پائلٹ نے خود تباہ کیا۔ انڈریاس پرواز کے دوران کبھی طیارے کی رفتار تیز کردیتا اور کبھی طیارے کی رفتار کو بہت کم کر دیتا،جبکہ کو پائلٹ کے استعمال میں رہنے والے لیپ ٹاپ سے شواہد ملے ہیں کہ انڈریاس کئی دنوں سے طیارے کو تباہ کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کر رہا تھا،دوسرے بلیک باکس پر مزید تحقیقات کے بعد گتھیاں سلجھیں گی۔