Friday, March 29, 2024

جرمن طیارہ حادثہ: ایئرلائن کمپنیوں کے لیے نیا قانون متعارف

جرمن طیارہ حادثہ: ایئرلائن کمپنیوں کے لیے نیا قانون متعارف
March 27, 2015
بارسلونا(ویب ڈیسک)جرمن طیارے کے حادثے  کے بعد  ایئر لائن کمپنیوں  نے نیا قانون بنادیا،دوران پرواز دونوں پائلٹ کیبن میں رہیں  گےجبکہ کئی کمپنیوں نے عمل بھی شروع کردیا۔ ویسے تو مسافر طیارے حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں،مگر جرمن طیارے کا  فرانس کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہونا  غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ  کو پائلٹ نے اپنے ساتھی کی عدم موجودگی میں جہاز کو گرا دیا۔ اس واقعہ کے بعد جرمنی ،فرانس سمیت کئی ممالک اس قانون کے حق میں ہیں  کہ کاک پٹ میں ہر وقت دو پائلٹ موجود رہیں گے جبکہ امریکا میں یہ قانون پہلے سے ہی موجود ہے۔ جرمن وزیر ٹرانسپورٹ نے قانون تیار کرلیا ہ جبکہ ایئر کینیڈا،ایئر نیوزی لینڈ،ایئر برلن نے قانون کے منظر عام پر آنے کے چند گھنٹے بعد اسے نافذ بھی  کردیا ہے۔