Saturday, May 11, 2024

جرمن سفیر کی چودھری برادران کی رہائشگاہ آمد ، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

جرمن سفیر کی چودھری برادران کی رہائشگاہ آمد ، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی
January 21, 2021

لاہور (92 نیوز) جرمن سفیر چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے چودھری برادران کی رہائش گاہ پہنچے، ملاقات میں باہمی تجارت، ملکی و عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنرپنجاب چودھری پرویزالہٰی سے ملنے جرمن سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک ان کی رہائش گاہ پہنچے ،  اس موقع پر دونوں ممالک میں باہمی تجارت، موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر چودھری برادران کا کہنا تھا کہ پاکستان خوبصورت اور امن پسند ملک ہے، غیرملکی سفیر شمالی علاقہ جات میں خود جا کر قدرتی خوبصورتی کوپسند کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت کاکہناتھا کہ جرمنی میں کورونا میں مبتلا پاکستانیوں کو احسن طریقے سے ڈیل کرنے پر جرمن حکومت کےشکرگزار ہیں۔

قائم مقام گورنرچودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے،جرمن سفیرڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے کہا کہ چودھری پرویزالہی کے وزارتِ اعلیٰ کے دورمیں پنجاب نے خوب ترقی کی۔

جرمن سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے چودھری شجاعت حسین کو اپنی کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔