Thursday, April 25, 2024

جرمن سفیر میچل سٹینر کا بھارت میں انوکھا کارنامہ، میچل سٹینر  نے کل ہونا ہو کے گانے کی  ری میک ویڈیو بنا ڈالی

جرمن سفیر میچل سٹینر کا بھارت میں انوکھا کارنامہ، میچل سٹینر  نے کل ہونا ہو کے گانے کی  ری میک ویڈیو بنا ڈالی
April 25, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک)جرمن کے سفیر میچل سٹینر بھارتی فلموں کے شوقین نکلے،کل ہو نا ہو گانے  کی ری میک ویڈیو بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق فن کار اور موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی یہ بات ثابت کردی میچل سٹینر نے جو بھارت  میں جرمنی کے سفیر ہیں۔ میچل نے اپنی بیوی اور سابق وزیرخارجہ کے ساتھ مل کر  کل ہو نا گانے  کی نئی ویڈیو بنائی ہے جسے لوگ بہت پسند کررہے ہیں۔ میچل کا کہنا ہے کہ انہیں ہندی نہیں آتی مگر جب جرمن زبان میں گانے کو سنا تو انہیں بہت اچھا لگا،ری میک ویڈیو میں لپ سنگ کرنے میں بہت مشکل آئی مگر اچھا لگا،یہی نہیں مسسز میچل بھی بالی وڈ فلموں کی مداح ہیں اب تک ایک سو پچاس بالی وڈ فلمیں دیکھ چکی ہیں۔ گانے میں پریتی زنٹا کا کردار میچل کی بیوی ایلسے نبھا رہی ہیں جبکہ سیف علی خان کا کردار سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نبھارہے ہیں،شاہ رخ خان کے روپ میں خود میچل سٹینر ہیں سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو خوب دھوم مچا رہی ہے۔