Wednesday, April 24, 2024

جرمن سفیر مارٹن کوبلر کا ایف سی اہلکاروں کیساتھ الوداعی کھانا ‏

جرمن سفیر مارٹن کوبلر کا ایف سی اہلکاروں کیساتھ الوداعی کھانا ‏
April 10, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کےکونے کونے میں جاکر اس کا روشن پہلو اجاگرکرنے والے جرمن سفیر  مارٹن کوبلر مدت ملازمت پوری ہونےپر واپس جرمنی جا رہےہیں۔

جرمن سفیر  کےلاکھوں پاکستانی پرستار ان کی واپسی پر اداس ہوگئےہیں ،کوبلر نےایف سی اہلکاروں کےساتھ الوداعی کھاناکھایا اوربچوں کےساتھ جاگنگ کی۔

اپنے آخری ویڈیوپیغام میں مارٹن کوبلرنے پاکستانی سرزمین اور پاکستانی لوگوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ہروقت چہرےپر خوشگوارمسکراہٹ سجانے والے مارٹن کوبلر نے آج اپنا الوداعی کھانا ایف سی اہلکاروں کےساتھ مل کرکھایا ،ٹویٹرپر تصاویر پوسٹ کیں اور پاکستانی پرستارفرط محبت سے جذبات کا اظہارکئے بغیرنہ رہ سکے۔

یہی نہیں انہوں نے آخری جوگنگ بری امام کے مشال ماڈل سکول کےبچوں کےساتھ کی ،جہاں وہ خوبصور ت بچوں کےساتھ خوب انجوائے کرتے رہے۔

جرمن سفیر دو سالہ عرصہ  تعیناتی کےدوران پاکستان کےکونے کونے میں گئے،ہرجگہ انہوں نے پاکستان کاخوبصورت چہرہ دنیاکےسامنے پیش کیا۔

پانی بچانےسے لےکر پلاسٹک بیگزسے چھٹکارہ پانے تک وہ پاکستانی قوم کو اچھے کاموں کی ترغیب دلاتے رہے۔

جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ٹرک آرٹ کےوہ خاص پرستارتھے،انہوں نے اپنی جرمن گاڑی کو پاکستانی آرٹ سے سجایاتوپاکستانی عش عش کراٹھے۔

خواتین اور اقلیتوں کےحوالےسے ہرمثبت اقدام پرانہوں نے پاکستان کی کھل کرتعریف کی ،پاکستانی کھانوں کےتووہ خوب رسیاتھے۔