Friday, April 26, 2024

جرمن سائیکل ریس ، پہلا مرحلہ کولمبیا کے جوز ہوڈیگ نے اپنے نام کر لیا

جرمن سائیکل ریس ، پہلا مرحلہ کولمبیا کے  جوز ہوڈیگ نے اپنے نام کر لیا
August 24, 2018
برلن (92 نیوز) جرمن سائیکل ریس میں پہلا مرحلہ کولمبیا کے  جوز ہوڈیگ نے اپنے نام کر لیا۔ جرمنی کے اسٹار سائیکلسٹ پاسکل آکرے مین دوسرے نمبر پر رہے ۔ مشکل  ٹریک پر  سائیکلسٹ  نے ایسی مہارت کا مظاہرہ کیا کہ شائقین بھی داد دیے بغیر نہ رہے۔ ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کے لیےشرکا نے خوب پسینہ بہایا۔ کولمبیا کے جوز بوڈیگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی۔ میزبان ملک کے پاسکل آکرے مین دوسرے نمبر پر رہے۔