Friday, May 3, 2024

جرمن سائنسدان میکس پلانک نے آج کے دن کوانٹم تھیوری دنیا کے سامنے پیش کی

جرمن سائنسدان میکس پلانک نے آج کے دن کوانٹم تھیوری دنیا کے سامنے پیش کی
December 14, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) 1900ءمیں آج کے دن مشہور جرمن سائنس دان میکس پلانک کوانٹم فزکس سے متعلق اپنے انقلابی نظریات پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے لائے۔ پلانک کی کوانٹم تھیوری نے ایٹم اور اس کے اندر جاری عوامل کے بارے میں بھی انقلاب آفریں حقائق سے پردہ اٹھایا۔ ان کے نظریات نے انسانی ذہن کو صدیوں سے چلی آتی غلط فہمیوں سے نجات دلائی اور اسے کائناتی مظاہر کی درست تشریح کے قابل بنا دیا۔ میکس پلانک کا شمار بیسویں صدی کے اہم ترین سائنسدانوں میں ہوتا ہے۔ ان کا اصل نام کارل ارنسٹ لڈوگ مارکس پلانک ہے لیکن وہ میکس پلانک کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان کا تعلق ایک علمی گھرانے سے تھا کیونکہ ان کے والد ایک لاءپروفیسر جبکہ دادی اور دادی تھیولوجی کے پروفیسر تھے۔ تجربات کے دوران انہوں نے دریافت کیا کہ روشنی اور دیگر الیکٹرو میگ نیٹک لہریں توانائی کے مجرد پیکٹ خارج کرتی ہیں جنہیں انہوں نے کوانٹا کا نام دیا۔ ان کے کیے کام نے مشہور زمانہ کوانٹم تھیوری کو بنیاد فراہم کی اور سب سے پہلے انہوں نے ہی اس پر کام کیا۔