Tuesday, April 23, 2024

جرمن تاریخ کی بڑی واردات، ایک ارب یورو کے زیورات چوری

جرمن تاریخ کی بڑی واردات، ایک ارب یورو کے زیورات چوری
November 25, 2019
ڈریسڈن (92 نیوز) جرمن تاریخ کی سب سے بڑی وارداتوں میں سے ایک گرین والٹ سے ایک ارب یورو کے زیورات چوری ہو گئے۔ اکیسویں صدی کے چور اٹھارہویں صدی کے زیورات لے اڑے۔ انوکھی واردات میں ڈریسڈن میوزیم کو تاریخی ورثے سے محروم کر دیا گیا۔ اوگسٹس ٹو دی اسٹرونگ کا خزانہ بھی چوری ہو گیا۔ جرمنی میں چوروں نے ڈریسڈن شہر میں گرین والٹ کو نشانہ بنایا۔ شیطانی پلان کا آغاز بجلی منقطع کرنے سے ہوا، جس کے بعد چور عمارت میں ایک چھوٹی سی کھڑکی کے ذریعے داخل ہوئے، اور ہیروں، جواہرات سمیت قیمتی زیورات سمیٹ کر غائب ہوگئے۔ گرین والٹ میں تاریخی زیورات کے 10 کمرے موجود ہیں، جن میں قیمتی ہیروں سے لے کر چمکتے دمکتے زیورات سمیت 3 ہزار سے زائد قیمتی نوادرات موجود تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چوری ہونے والے زیورات کا تخمینہ ایک ارب یورو لگایا گیا ہے جبکہ زیورات گرین والٹ کے کون کونسے کمروں سے چوری ہوئے؟ اس بارے میں تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔