Friday, March 29, 2024

جرمن بینک نے اپنے صارف کو ایک دن کیلئے کھرب پتی بنا دیا

جرمن بینک نے اپنے صارف کو ایک دن کیلئے کھرب پتی بنا دیا
October 21, 2015
برلن (ویب ڈیسک) کیا آپ نے کبھی خواب میں بھی سوچا ہے کہ آپ کے خالی منہ چڑھا رہے اکاﺅنٹ میں اچانک کھربوں روپے آ جائیں۔ جی ہاں جرمنی کے سب سے بڑے کمرشل بینک ڈوئچے بینک نے اس سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک اکاونٹ ہولڈر کو غلطی سے چھ بلین ڈالر یعنی پاکستانی 6 کھرب روپے بھیج دیے گئے۔ حساب کتاب میں اربوں ڈالر کی یہ غلطی بینک کے ایک جونیئر رکن سے سرزد ہوئی۔ کارکن نے غلطی سے چھ بلین ڈالر مالیاتی بانڈز کی تجارت کا کام کرنے والے ایک اکاونٹ ہولڈر کے نام منتقل تو کر دیے تاہم اگلے ہی روز اس غلطی کا احساس ہو جانے پر یہ رقم واپس بینک کے اکاونٹ میں منتقل کر دی گئی۔ واضح رہے کہ ڈوئچے بنک اکثراوقات ایسی غلطیاں کرتا رہتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ اس قسم کی غلطیوں کی وجہ سے اسے اپنے خلاف دنیا بھر میں 600 قانونی مقدمات کا سامنا ہے۔