Saturday, April 20, 2024

جرمانوں میں اضافہ حادثات میں کمی کیلئے ہے ، مراد سعید

جرمانوں میں اضافہ حادثات میں کمی کیلئے ہے ، مراد سعید
January 2, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ جرمانوں  میں اضافے کا  مقصد ریونیو میں اضافہ نہیں حادثات میں کمی لانا ہے، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث  جرمانوں کی نئی شرح کا اطلاق ابھی سے نہیں ہورہا ہے۔ مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جرمانے میں اضافہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، ہم نے ملک میں  روڈ سیفٹی پالیسی متعارف کرائی ہے۔ وزیر مواصلات و ڈاک کا کہنا تھا کہ  اس حکومت نے پہلی روڈ سیفٹی پالیسی بنائی جو ملک میں نہ تھی ، اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے جرمانے بڑھا دیں تو پچاس فیصد  حادثات میں کمی ہوتی ہے ۔ مراد سعید نے کہا کہ  جرمانے  ریونیو کے لئے نہیں ،  حادثات پر قابو پانے کیلئے ہیں ۔ زیادہ تر حادثات  لوڈڈ گاڑیوں  کی اوور اسپیڈنگ کےباعث رونما ہوتے ہیں ۔  قانون  آج سے یہ لاگو ہونا تھا  مگر احتجاج کے باعث ابھی نہیں کر رہے  مگر یہ رواں سال لاگو ہوگا۔