Thursday, April 25, 2024

جرم اور سنسنی سے بھر پور فلم ”لیجنڈ“ کا ٹیزر ٹریلر جاری

جرم اور سنسنی سے بھر پور فلم ”لیجنڈ“ کا ٹیزر ٹریلر جاری
May 2, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی کرائم تھرلر فلم ”لیجنڈ” کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم گیارہ ستمبر سے پردہ سیمیں پر آئے گی۔ برائن ہیل گیلانڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی دو ایسے ہم شکل بدمعاش بھائیوں رونالڈ کرے اور ریجینالڈ کرے کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے 1950ءاور 60ءکی دہائی میں لندن میں خوف و دہشت پھیلائے رکھی۔ ہم شکل ہونے کے باعث دونوں گینگسٹرز کو پکڑنے اور الزامات ثابت کرنے میں سکیورٹی اداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ٹام ہارڈی نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ایمیلے بروئنگ، کولن مورگن اور ٹیرن ایجرٹن شامل ہیں۔ جرم اور سنسنی سے بھر پور فلم گیارہ ستمبر کو ریلیز ہو گی۔