Thursday, March 28, 2024

جراسک ورلڈ نے 5 دنوں میں 250 ملین ڈالرز کما کر دھوم مچا دی

جراسک ورلڈ نے 5 دنوں میں 250 ملین ڈالرز کما کر دھوم مچا دی
June 18, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل باکس آفس پر آج کل کسی حسینہ یا ایکشن ہیرو کا راج نہیں بلکہ باکس آفس کے نئے حکمران ہیں لحیم شحیم، دیوہیکل ڈائنوسارز۔ جی ہاں جراسک ورلڈ پانچ دنوں میں 250 ملین ڈالرز کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم رواں ہفتے اتوار تک 400 ملین ڈالر کما سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جراسک سیریز کی ابتدائی دو فلموں کے ڈائریکٹر سٹیون اسپل برگ کی پروڈیوس اور کولن ٹریوورو کی ڈائریکٹ کردہ جراسک ورلڈ برطانیہ، چین، روس، میکسیکو اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے 66 ممالک میں بیک وقت ریلیز کی گئی اور ہر جگہ کھڑکی توڑ ثابت ہوئی ہے۔