Sunday, September 8, 2024

جرائم کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، رشید گوڈیل کے حملہ آوروں کو نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم نوازشریف

جرائم کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، رشید گوڈیل کے حملہ آوروں کو نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم نوازشریف
August 21, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، کامیابی کے بعد بھی سکیورٹی فورسز شہر میں رہیں گی۔ رشید گوڈیل کے حملہ آوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی میں پارسی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ نہیں ہونے دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ استعفی واپس لے کر ایوان میں آ جائیں۔ کراچی آپریشن سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ جرائم کے خاتمے تک آپریشن بند نہیں کریں گے۔ مسلح جتھوں کے خلاف بھی آپریشن ہو گا۔ اس سے پہلے گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت میں وزیراعظم نوازشریف نے شجاع خانزادہ اور رشید گوڈیل پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ہاکس بے کے قریب واقع کینوپ ایٹمی پلانٹ میں کے ٹو منصوبے کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کارروائیاں ہمارے مشن کو نہیں روک سکتیں۔ کراچی آپریشن سے شہر میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔