Monday, May 13, 2024

جرائم کی روک تھام، کراچی میں 20 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

جرائم کی روک تھام، کراچی میں 20 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ
January 22, 2020
کراچی (92 نیوز) جرائم کی روک تھام کیلئے سندھ پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا، کراچی میں 20 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی نشاندہی پر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے شہر کے ہاٹ اسپاٹ پر لگائے جائیں گے، ملزمان کی گرفتاری کے بعد جدید ریکارڈ ترتیب دیا جائے گا۔