Thursday, May 9, 2024

جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سر پرستی ،سعید غنی ، آئی جی اور ایس ایس پی شکار پور کو نوٹسز

جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سر پرستی ،سعید غنی ، آئی جی اور ایس ایس پی شکار پور کو نوٹسز
February 11, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں  صوبائی وزراء کی جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ سرپرستی کے معاملے  پر سماعت ہوئی ،  عدالت نے امتیاز شیخ، سعید غنی، آئی جی سندھ اور ایس ایس پی شکار پور  کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے کے معاملے کی سماعت ہوئی ، عدالیہ عالیہ نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی شکار پور رضوان احمد و دیگر  کونوٹس جاری کر دیے ۔ فریقین کو 18  مارچ تک جواب دینے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر رضوان احمد کی رپورٹ کیا ایکشن ہوا  ، سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  پولیس افسر نے اپنے تبادلے کے بعد انفارمشین لیک کی ، بغیر دستخط کے رپورٹ میڈیا کو جاری کرنا ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے 18 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔