Sunday, September 8, 2024

جرائم پیشہ افراد نے شہر خموشاں کو بھی نہ بخشا !!! رضویہ پولیس اور رینجرز نے قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا

جرائم پیشہ افراد نے شہر خموشاں کو بھی نہ بخشا !!! رضویہ پولیس اور رینجرز نے قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا
August 28, 2015
کراچی (92نیوز) رضویہ پولیس اور رینجرز نے ایک مشترکہ کارروائی میں قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعت کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے رکن اور عباسی شہید اسپتال کے گرفتار اکاو¿نٹینٹ فرید الدین کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ مشترکہ کارروائی کھجی گراونڈ کے قریب واقع قبرستان میں کی گئی۔ عدالت کے حکم پر 90 روز کےلئے رینجرز کی تحویل میں موجود ملزم فریدالدین نے اسلحے کی نشاندہی کی تھی۔ کھدائی کے بعد پولیس اور رینجرز کو 3 مارٹر گولے، 2 ایس ایم جی اور متعدد گولیاں مل گئیں۔