Friday, April 19, 2024

جرائم و دہشتگردی کے اشتراک کو روکنے کیلئے عالمی کوششوں پر زور دیا، ملیحہ لودھی

جرائم و دہشتگردی کے اشتراک کو روکنے کیلئے عالمی کوششوں پر زور دیا، ملیحہ لودھی
July 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان  نے جرائم اور دہشتگردی کے اشراک کو روکنے کیلئے عالمی کوششوں پر زور دیا ہے ۔ سلامتی کونسل میں منظم جرائم  اور دہشتگردی میں ان کے کردار پرمباحثے سے خطاب میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ منشیات ، اغوا برائے تاوان، اسمگلنگ اور دیگر جرائم دہشت گرد گروہوں کی معاونت کا اہم ذریعہ ہیں، عالمی برادری کو ان خطرات سے نمٹنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ممالک کے درمیان تعاون ،معلومات اور تکنیکی صلاحیتوں کے تبادلے سے منظم جرائم اور دہشتگردی کو روکا جا سکتا ہے۔