Thursday, May 2, 2024

جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان نے افغان بارڈر کھول دیا گیا

جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان نے افغان بارڈر کھول دیا گیا
April 7, 2020
چمن (92 نیوز) جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان نے افغان بارڈر کھول دیا گیا، طور خم اور چمن سرحد سے 9 اپریل تک افغان شہری واپس جائیں گے، افغانستان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے افغان شہریوں کو واپس جانے کی اجازت دی۔ پاکستان میں پھنسے افغان باشندوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی، چمن میں پاک افغان سرحد کو افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھول دیا گیا، ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے بارڈر پر پہنچ گئے۔ پاک افغان سرحد پر سینکڑوں افغانی موجود ہیں، چمن سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی گئی، سکیورٹی حکام کے مطابق پھنسے ہوئے مسافروں کے جانے کا فیصلہ وفاق کی جانب سے کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاک افغان طورخم سرحد سے کسی کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف افغان شہری ہی آسکیں گے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر پاک افغان سرحد طورخم مکمل طور پر بند کردی گئی تھی، سرحد پرروزانہ اوسطا سات ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی تھی۔ وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاک افغان طورخم سرحد کو بند کیا گیا تھا۔