Friday, April 26, 2024

جذبہ خیرسگالی ،وزیراعظم نے پاک افغان بارڈر فوری کھولنےکا احکامات جاری کردیئے

جذبہ خیرسگالی ،وزیراعظم نے پاک افغان بارڈر فوری کھولنےکا احکامات جاری کردیئے
March 20, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کا جذبہ خیر سگالی ، وزیراعظم نوازشریف نے پاک افغان سرحد فوری کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ کہتے ہیں امید ہے جن وجوہات کی بناءپر بارڈر بند کیا افغانستان ان کے تدارک کےلئے ا قدامات کریگا۔ تفصیلات کےمطابق مذہبی ، ثقافتی ، تاریخی اور برادرانہ ایسے ہیں افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تبھی توپاکستان نے ایک بار پھرکی محبت ا ور بھائی چارے کی بات۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے پاک افغان سرحد کو کھولنے کے جاری کردیئے احکامات۔ کہتے ہیں باوجود اس امر کے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ہونےوالے دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سر زمین پر موجود پاکستان دشمن عناصر سے ملتے ہیں۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی ثقافتی اور تاریخی تعلقات کے پیش نظر سرحدوں کازیادہ دیر تک بندرہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے۔ اسی لئے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان بارڈر فوری طور پر کھول دیا جائے۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے کہ جن وجوہات کی بنا پر یہ قدم اٹھایا گیا تھا اسکے تدارک کےلئے افغان حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔ پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دونوں ممالک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے افغان حکومت سے تعاون کی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔ وزیراعظم  کے  احکامات کے  بعد خیبر ایجنسی میں طورخم سرحد پر موجود ٹرانسپورٹرز اور افغان باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ایک مہینے سے زائد عرصے تک سرحد پر پھنسی گاڑیوں کی روانگی کا مرحلہ آن پہنچا ہے ادھر  بلوچستان کے سرحدی  شہر  چمن   میں  بھی   پاک افغان بارڈر پر افغان شہریوں کا رش لگ گیا ۔