Thursday, April 25, 2024

جذبہ خیر سگالی کے تحت 163 بھارتی قید رہا جبکہ ملتان کا رہائشی سعید سات ماہ سے جاسوسی کے الزام میں بھارتی جیل میں سلگ رہا ہے

جذبہ خیر سگالی کے تحت 163 بھارتی قید رہا جبکہ ملتان کا رہائشی سعید سات ماہ سے جاسوسی کے الزام میں بھارتی جیل میں سلگ رہا ہے
August 2, 2015
ملتان (92نیوز)پاکستان جذبہ غیر سگالی کے تحت  بھارتی قیدیوں کو  رہا کر رہا ہے لیکن   نفرت  کی آگ میں سلگتا  بھارت  پاکستانیوں  کو پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں  دیتا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے شہری  راؤ سعید احمد کو بھارتی پولیس نے غیرقانونی طور پر پاکستانی جاسوس بنا کر گرفتار کر لیا ،ملتان کے نواحی علاقے سکندرآباد کا رہائشی راؤ سعید احمد کو اسکی بوڑھی ماں نے اپنے بیمار بھائی کو بھارت میں ملنے کیلئے ضد کی ، بوڑھی ماں کی خواہش پوری کرنے کیلئے قانونی پیچیدگیاں پوری کر کے بھارت کے شہر ضلع مظفرنگر میں چھبیس نومبردو ہزار چودہ کو ملنے کیلئے ساتھ لے گیا ، مظفر نگر کے قریبی علاقے میرٹھ میں رشتہ داروں کے پاس شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ چیک پوسٹ پر بھارتی پولیس نے غیرقانونی طور پر راؤ سعید احمد کو گرفتار کر لیا۔ بوڑھی ماں نے وہاں رشتہ داروں کے ساتھ بیٹے کی رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کی جب کچھ نہ بنا تو بوڑھی ماں اپنی پاکستانی حکومت سے مدد کی اپیل کیلئے واپس آ گئی۔ پورا خاندان اور اس کے تمام گھر والے سات ماہ سے بھارت کی جیل میں قید راؤ سعید احمد کا حسرت بھری نگاہوں سے راہ تک رہے ہیں ۔ بھارتی جیل میں قید راؤ سعید احمد نو بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل ہے۔ گھر میں نوبت فاقوں پر آ گئی ہے ، بوڑھی ماں ، بیوی اور بچوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی جمہوری حکومت اور ارباب اختیار سے راؤ سعید احمد کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی رہائی نہ ملنے کی صورت میں خودسوزی کی بھی دھمکی دی ہے۔   2