Friday, May 17, 2024

جذام کے مریضوں کیلئے سرکاری اسپتال بجٹ کی کمی کا شکار

جذام کے مریضوں کیلئے سرکاری اسپتال بجٹ کی کمی کا شکار
October 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں جذام کے مریضوں کیلئے کے ایم سی کے ماتحت چلنے والا واحد اسپتال بجٹ کی کمی کے باعث تباہی کے دہانے پر آگیا۔ دو سو بستر وں پر مشتمل اسپتال میں صرف چار ایمبو لینسز موجود ہیں جن میں سے بھی دو ناقابل استعمال ہیں۔ کراچی میں صحت کی سہولیات کا شدید فقدان ہے ، جذام کے مریضوں کیلئے واحد سرکاری اسپتال بھی تباہی کا شکار  ہو گیا ،  کے ایم سی محکمہ صحت کے پاس فنڈز کی کمی سے سامنا ہے ۔ منگھوپیر میں قائم اسپتال کی ایمبولنس چلانے کیلئے بجٹ ہی نہیں ، اسپتال کی 4 میں سے صرف 2 ایمبولینسیں قابل استعمال ہیں ، دیگر 2 میں سے  ایک کے ٹائر اور دوسری ایمبولینس سے سامان غائب ہے ۔ دوسو بستروں کے اسپتال میں صرف 8 سے 10 چوکیدار ہیں  جبکہ بیرونی دیواریں بھی تباہی کی داستاں سنارہی ہیں  ، اسپتال اتظامیہ کا کہنا ہے بجٹ کی کمی اور سکیورٹی گارڈز نہ ہونے سے متعلق حکام کو آگاہ کردیا ہے  جبکہ سینئر  ڈائریکٹرہیلتھ کے ایم سی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے مؤقف دینے سے صاف انکار کردیا ۔