Thursday, May 2, 2024

جذام (کوڑھ) کیخلاف خدمات پیش کرنے پر جرمن ڈاکٹر کیلئے اعزازی میڈل

جذام (کوڑھ) کیخلاف خدمات پیش کرنے پر جرمن ڈاکٹر کیلئے اعزازی میڈل
December 23, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) جرمن حکومت نے پاکستان میں جذام (کوڑھ) کیخلاف اعلیٰ خدمات پیش کرنے پر جرمن خاتون ڈاکٹر روتھ فاو¿ کو ریاستی ایوارڈ ”اسٹیفر میڈل“ سے نوازا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 90سالہ ڈاکٹر روتھ فاﺅ پاکستان میں گزشتہ 55 برس سے جذام کی بیماری کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔ ان کے اعزاز میں جرمن قونصل خانے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں پاکستان میں بے مثال خدمات پر میڈل دیا گیا۔ قائم مقام جرمن قونصل جنرل رینر اسکمیڈشن نے ڈاکٹر روتھ فاو کو یہ گولڈ میڈل پیش کیا۔ یاد رہے کہ اسٹیفر میڈل جرمنی کی حکومت کی جانب سے ملک میں اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے پر دیا جاتا ہے لیکن جرمنی کی خاتون ڈاکٹر روتھ کو یہ اعزاز پاکستان میں اپنی بیش بہا خدمات پر دیا گیا ہے۔ اسٹیفر میڈل کو جرمن ریاست میں ایک اعلیٰ اعزاز کی حیثیت حاصل ہے۔ قبل ازیں پاکستانی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر روتھ فاو کو ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز، ہلال پاکستان سمیت لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جیسے اعزازات دیے جا چکے ہیں۔